اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شیر افضل مروت نے شاہد آفریدی کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم کو جھوٹ اور پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں شیرافضل مروت نے کہا کہ ’شاہد آفریدی کے خلاف 9 مئی کو ایک مبینہ بیان کی وجہ مہم چلائی جارہی ہے، میں نے شاہد آفریدی کے خلاف مجھ سے منسوب چند بیانات دیکھے ہیں، اس لیے ہمیں جھوٹی خبروں کی تردید کرنی چاہیے‘۔انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کی جانب سے ایسا کوئی بیان میرے سامنے نہیں آیا اور ایسا لگتا ہے کہ کچھ عناصر ان کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں، میں جانتا ہوں کہ شاہد آفریدی عمران خان کیلیے ایک خاص احترام میں رکھتے ہیں اور شاہد آفریدی کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے میں ان لوگوں کا ہاتھ لگتا ہے جو ان کے ساتھ ذاتی اسکور طے کرنا چاہتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں