اسلام آباد(پی این آئی ) خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ہم تسلی کرنا چاہتے ہیں کہ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی گر کر زخمی ہوئے ہیں یا ان پر تشدد ہوا۔
ایک بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ میڈیکل ٹیم کو پرویز الہٰی کا طبی معائنہ کرنے کی اجازت اور رسائی دی جائے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا پرویز الہٰی کے ساتھ اڈیالہ جیل میں رویہ تشویش ناک ہے۔واضح رہے کہ 19 مارچ کو پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت میں اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ طاہر نے پرویز الہٰی کی میڈیکل رپورٹ پیش کی تھی جس کے مطابق پرویز الہٰی گر گئے تھے اور انہیں فریکچر ہوا تھا۔رپورٹ کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی 17 مارچ کو واش روم میں گر گئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں