جلسوں سے متعلق پی ٹی آئی رہنما کا بڑا اعلان سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ مرضی اور طاقت سے فیصلے مسلط کرنے کا وقت گزر گیا، اب پی ٹی آئی اپنی مرضی سے جلسے کرے گی۔

اسد قیصر کا کہنا تھاکہ بانی پاکستان کی خواہش تھی یہاں قانون کی حکمرانی ہو گی، آج عملاً آئین معطل ہو چکا ہے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین جیلوں میں ہیں اور پنجاب میں جلسے کی اجازت نہیں، کوئی سوچتا ہے مرضی کے فیصلے ہم پر مسلط کرے گا وہ بھول میں ہے، وہ وقت گزر گیا جب مرضی اور طاقت سے فیصلے مسلط کیے جاتے تھے، یہ کسی کے باپ کا ملک نہیں ہم مرضی سے جلسے کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close