پیپلزپارٹی پہلے پی ٹی آئی سے اتحاد کرنا چاہتی تھی، تہلکہ خیز انکشاف

لاہور(پی این آئی)پیپلزپارٹی پہلے پی ٹی آئی سے اتحاد کرنا چاہتی تھی، تہلکہ خیز انکشاف۔۔۔سلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی ہم سے پہلے پی ٹی آئی سے اتحاد کرنا چاہتی تھی لیکن بانی تحریک انصاف کسی کا وجود تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی سوچ ’’کسی کو نہیں چھوڑوں گا‘‘والی نہ ہوتی تو آج وہ حکومت میں ہوتے، تحریک انصاف کی سیاست بھی عمران خان کی سوچ کی ارد گرد گھومتی ہے، بانی پی ٹی آئی اپنی مخصوص سیاست سے الگ ہوجائیں تو معاملات ٹھیک ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کو 24 ویں سے 47 ویں نمبر پر لے جانیوالے عوام کے دشمن ہیں ، ان کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی آسمان پر پہنچ، ہم نے روڈ میپ دے دیا ہے امید ہے کہ دسمبر2025 تک مہنگائی میں 10 فیصد کمی ہو جائے گی۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close