وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے بھارت کیساتھ تجارت بحال کرنے سے متعلق بڑا اعلان

لندن (پی این آئی)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے تاجر چاہتے ہیں کہ بھارت کے ساتھ تجارت بحال ہو۔

 

 

 

لندن میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان، بھارت کے ساتھ تجارت کھولنے سے متعلق جائزہ لے گا۔شہباز شریف کی قیادت میں 16 ماہ کی حکومت ملک کو صرف دیوالیہ ہونے سے بچانے کےلیے تھی اور پی ڈی ایم نے اپنا عہد خوب نبھایا۔وزیر خارجہ نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت جاتے جاتے کہہ کر گئی تھی کہ بارودی سرنگیں بچھا کر جارہے ہیں۔دنیا کی 24ویں معیشت کو 47ویں معیشت بنانے والوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا۔ یہ لوگ مہنگائی اور پالیسی ریٹ کو آسمان پر لے گئے۔ایک سوال کے جواب میں بولے امریکی سفیر اگر بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی درخواست کرتے ہیں تو فیصلہ عدالت کرے گی حکومت نہیں۔ٹویٹر کی بحالی سے متعلق کہا مسائل حل کرنے کےلیے کردار ادا کروں گا، مسائل سوشل میڈیا کے غیر ذمے دارانہ استعمال کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔لندن میں سیاسی و کاروباری افراد سے ملاقات میں بھی ٹویٹر کا مسئلہ زیر بحث آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close