’کپتان چپل ‘بنانیوالے نوردین چاچا کو بھی بڑا اعزازمل گیا

پشاور(پی این آئی)چپل سازی کے کاروبار سے وابستہ نور دین الیاس المعروف چاچا کو بھی صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نواز دیا گیا۔

 

 

 

گورنر ہاؤس پشاور میں یوم پاکستان کے موقع پرتقسیم اعزازات کی تقریب ہوئی جس میں سینیئر بیوروکریٹس، ڈاکٹرز اور پروفیسرز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو اعزازات سے نوازا گیا۔ وہیں چپل سازی کے کاروبار سے وابستہ نوردین الیاس کو بھی صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ نوردین الیاس کپتان چپل بنانے کے حوالے سے مشہور ہیں۔ نوردین چاچا نے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو کپتان چپل کا تحفہ بھی دیا تھا۔ نوردین چاچا نے قیدی نمبر 804 کے نام سے بھی چپل بنائی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close