پنجاب میں پی ٹی آئی کے 40 ایم پی ایز توڑے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے پنجاب اسمبلی میں فاروڈ بلاک کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔

 

 

 

شیر افضل مروت نے کہا کہ ابھی تک لگ بھگ ہمارے 40ایم پی ایز توڑے جا چکے ہیں،ہمیں 15دن پہلے ہی فارورڈ بلاک کا علم ہوا تھا، یہ ان کے جمہوری اقدار اور اخلاقی اقدار ہے۔ انہوں نے کہاکہ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی جانب سے کسی آفر کی مجھے علم نہیں ، اس وقت پنجاب میں ہمیں تنظیمی بحران کا سامنا ہے، پنجاب کے معاملات کا سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو ادارک ہے، یہ تحریک انصاف کو مزید کمزور کرنے کی کوشش کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close