عمران خان کو کوئی آنچ بھی آئی تو۔۔۔ پی ٹی آئی رہنماحماد اظہر نے خبردار کردیا

لاہور (پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء حماد اظہر نے سابق وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ عمران خان کو کوئی آنچ بھی آئی تو قوم سر پر کفن باندھ کر سڑکوں پر ہوگی۔

 

 

انہوں ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ رانا ثناء ایک ذہنی طور پر بیمار اور گھٹیا سوچ رکھنے والا شخص ہے۔ یہ پچھلے دو سال سے عوام کو دھمکیاں دینے میں لگا رہا لیکن عوام نے ہی اس کی سیاست دفن کر دی۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ ٹولہ جس کو اسٹیبلشمنٹ نے عوام پر مسلط کر دیا ہے اس کی لوٹ مار کی راہ میں عمران خان واحد رکاوٹ ہے۔ لیکن یاد رکھیں عمران اکیلا نہیں، پوری قوم اس کے ساتھ ہے۔ عمران خان کو اگر کوئی آنچ بھی آئی تو پوری قوم سر پر کفن باندھ کر سڑکوں پر ہو گی۔ یاد رہے ایک نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ جب تک بانی پی ٹی آئی ہیں اس وقت تک مسائل ختم نہیں ہوسکتے، بانی پی ٹی آئی کا وجود ہی پرابلم ہے۔ دوسری جانب جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سائفر سازش تھی، اب بھی بیان پر کھڑے ہیں، سائفر اگر تھا ہی نہیں تو بانی پی ٹی آئی کو سزا کیوں دی؟۔ انھوں نے یہ بات ضمانت کی درخواست کی سماعت کے دوران جوڈیشل کمپلیکس آمد کے دوران کی۔

 

 

 

انھوں نے مزید کہا کہ سائفر سے متعلق ڈونلڈ لو کے بیان کی سفیر نے تصدیق کی تھی، غیرت مند پاکستانی کے گھر میں مداخلت بھی ہو تو سازش ہے، اسد مجید کو بلا کر پوچھا جائے کہ بات چیت نہیں ہوئی تو سائفر کس نے بھیجا، ڈونلڈ لو سچ اگر بول رہے ہیں تو سائفر تھا کیا انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر کسی کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے، خیبرپختونخوا میں عوام کے مسائل حل کر رہے ہیں، وفاق نے پیسے دینے ہیں۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ چوری کر کے حکومت بنی، عوام نے انہیں ووٹ نہیں دیا، تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی، پی ٹی آئی کی 180 سیٹیں چوری ہوئیں، عوام کی سپورٹ حکومت کے ساتھ نہیں، کیا ڈیلیور کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close