کراچی(پی این آئی)ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں فیصل واوڈا کی حمایت نہ کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے اب تک ٹکٹ کا حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔ ایم کیو ایم پاکستان کےکئی رہنما فیصل واوڈا کی سینیٹ میں حمایت کرنےکے مخالف ہیں۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سےعامر چشتی، شہباز ظہیر اور دیگر کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کا حتمی فیصلہ مرکزی ایڈہاک کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کئی رہنماؤں نے پارٹی امیدواروں کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر اصرار کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں