وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوٹس لے لیا

لاہور(پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوٹس لے لیا۔۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی کے علاقے شیر زمان کالونی میں بیوہ خاتون اور اسکی بیٹیوں پر تشدد کا نوٹس لے لیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی،انہوں نے آئی جی پنجاب کو متاثرین کے تحفظ کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر انہوں نےکہا کہ خواتین پر تشدد برداشت نہیں یہ ریڈ لائن ہے، جس کے بعد ایس ایس پی آپریشنز کامران اصغر، ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او سول لائن متاثرہ فیملی کے گھر پہنچے،

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ متاثرہ فیملی چھ بہن بھائیوں اور بیوہ پر مشتمل ہے، متاثرہ بیوہ کے مرحوم شوہر کے نام شیر زمان کالونی میں گھر ہے، متاثرہ فیملی پر تشدد میں ملوث ملزم ریاض علی شاہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ملزم متاثرہ بیوہ کا دیور ہے اور فیملی کے مابین گھر کا تنازعہ چل رہا ہے، ملزم اپنے دوسرے بھائی افتخار شاہ کے ساتھ ملکر متاثرہ فیملی کے گھر میں حصہ مانگ رہا ہے، گھر متاثرہ بیوہ کے مرحوم شوہر کے نام پر ہے، ملزمان نے بیوہ اور اس کے بچوں پر بیلچوں سے وار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا ہے،متاثرہ خاندان نے قبضے کے معاملے پر پہلے ہی سول کورٹ سے رجوع کیا ہے، متاثرہ فیملی کو پولیس کے مکمل تعاون کا یقین دلایا گیا ہے، ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close