حکومت نے مسیحی برادری کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی)حکومت نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے وفاقی ملازمین کو خوشخبری سناتے ہوئے تمام الاونس اور پنشن ایڈوانس ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق مسیحی برداری کو تنخواہیں و پنشن 26 مارچ تک ادا کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں ، ایسٹرکا تہوار31مارچ کو منایا جارہا ہے۔ اکاونٹنٹ جنرل پاکستان ریونیواور ملٹری اکاونٹنٹ جنرل کومراسلہ جاری کر دیا گیا جبکہ چیف اکاؤنٹس افسراوروزارت خارجہ امور کوبھی آگاہ کردیاگیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close