وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبہ کو بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور(ی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبہ کو بڑی خوشخبری سنا دی۔۔۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےسیکنڈری اور پرائمری سکولوں کے طلبہ کو بڑی خوشخبری سنا دی ، انہوں نے اعلان کیا کہ سیکنڈری اور پرائمری سکولوں کے طلبہ کے لیے فری کھانے کا پروگرام لا رہے ہیں، تعلیم کی کوالٹی اور ٹیچرز کی ٹریننگ پر کام کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں برطانیہ کے تعاون سے سی ایم اینی شیٹیو کے مجوزہ روڈ میپ کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران ہیلتھ، تعلیم، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، موسمیاتی تغیرات، صاف پانی اور دیگر شعبوں میں اشتراک کار پر اتفاق ہوا۔ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری کے لیے پائیدار اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو فوکل پرسن مقرر کر دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز کے عوامی فلاح و بہبود وژن کے مطابق اہداف کے حصول پر اتفاق اور سروس ڈیلیوری، گڈ گورننس کے اشاریے کی مانیٹرنگ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مانیٹرنگ کا مناسب نظام ہو گا تو منصوبوں کے مطلوبہ نتائج حاصل ہوں گے، سوشو اکنامک رجسٹری پروگرام سے تمام آبادی کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔ فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے ساتھ کام کرکے خوشی ہو گی، صاف پانی، ویسٹ مینجمنٹ، ہیلتھ، ایجوکیشن سیکٹر میں بہت بہتری لانے کی ضرورت ہے، زیادہ وقت پائیدار ترقی کے ماڈل کی منصوبہ بندی پر صرف ہو رہا ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک بھی دیہی صحت مرکز تسلی بخش نہیں، موبائل ہیلتھ یونٹس، کلینک آن وہیلز پروگرام لا رہے ہیں،

ایف سی ڈی او کے تعاون سے تعلیم اور صحت کے شعبہ میں نمایاں بہتری آئے گی۔پنجاب میں ویسٹ مینجمنٹ کے نظام میں دیہات کو نظر انداز کیا گیا ہے، صوبے میں کوڑا اکٹھا کرنے کا مناسب سسٹم نہیں، لینڈ فِل سائیٹس کی کمی ہے، پورےصوبے کے لیے مؤثر اور پائیدار ویسٹ مینجمنٹ کا نظام لا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ترقی کے شارٹ ٹرم، مِڈیم ٹرم اور لانگ ٹرم منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، اسموگ کے سدباب پر کام کرنے کی بہت ضرورت ہے، ماحولیاتی تحفظ کے لیے حکومت اقدامات کر رہی ہے، ماحول میں بہتری کے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں وقت لگے گا، پی ایم یو کو ری سٹرکچر کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close