درخواست ضمانت منظور کرلی گئی

پشاور(پی این آئی)درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔۔۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے مقدمے میں 17 اپریل تک درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور وکلا کے ہمراہ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کرنے پہنچے تھے۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین آج رخصت پر تھے جس کے بعد علی امین گنڈاپور ڈیوٹی جج راجا جواد عباس کی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض 17 اپریل تک علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور کی۔علی امین گنڈاپور کےخلاف جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج ہے۔وکیل صفائی راجہ ظہور کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور ایف آئی آر میں نامزد ہیں مگر ان کا کردار کوئی نہیں، وہ موقع پر موجود ہی نہیں تھے۔وکیل صفائی راجہ ظہور الحسن نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف 50 ایف آئی آرز درج ہوئیں، علامین گنڈاپور کو عدالت تک پہنچنے بھی نہیں دیا جاتا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں