میئر کراچی مرتضیٰ وہاب عاجز آگئے

کراچی(پی این آئی)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب عاجز آگئے۔۔۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب گٹر کے ڈھکن اور پلوں کا کنکریٹ کاٹ کر سریا چرانے والوں سے عاجز آگئے۔ گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ’’پوڈری مافیا” کو کنٹرول کرنا پولیس کا کام ہے، کراچی کو سیف سٹی بنانے کا کام شروع ہوگیا ہے۔میئر کراچی نے کہا کہ 8 کروڑ کی لاگت سے اورنگی ٹاؤن میں گلیوں کو پختہ کیا جائے گا، پوڈری مافیا کو کنٹرول کرنا پولیس کا کام ہے، نشے کے عادی افراد گٹر کے ڈھکن چوری کرتے ہیں، پلوں کے سریے کاٹ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیف سٹی منصوبے کی یادداشت پر دستخط ہوگئے ہیں، اگلے 30 روز میں کام شروع ہو جائے گا۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی کے ترقی یافتہ علاقوں کے ساتھ ساتھ مضافاتی علاقوں میں بھی ترقیاتی کام تواتر سے جاری ہیں، پانی، سیوریج، اور انفرااسٹراکچر کی بہتری اور ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close