لیگی رہنما کی اپنی ہی حکومت پر تنقید ،بجٹ جعلی قرار دے دیا

لاہور (پی این آئی)پنجاب اسمبلی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رکن ذوالفقار علی شاہ نے اپنی ہی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بجٹ کو جعلی قرار دے دیا۔

بجٹ پر ہونے والے پنجاب اسمبلی اجلاس میں حکومتی رکن ذوالفقار علی شاہ کا کہنا تھا کہ جعلی بجٹ ہے، باربار مکھی پرمکھی ماری جا رہی ہے، سانس نہیں آرہی، ہم بہت مشکل مراحل میں ہیں۔ذوالفقار علی شاہ کا کہنا تھا کہ جہاں ٹرانسپیرنسی نہ رکھنی ہو تو وہاں اتنی معلومات دے دی جاتی ہیں تاکہ ذہن کام ہی نہ کرے، ہم آئی ایم ایف کے سامنے لیٹے ہوئے ہیں، ذرائع آمدن کا درست استعمال کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سمجھایا جائے، پڑھایا جائےکہ ہم کیا کرنے آئے ہیں، ہمیں اندھیرے میں رکھ کر استحقاق مجروح کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close