ناران میں گلیشئرنے بڑی تباہی مچا دی، متعدد ہوٹل اورعمارتیں برف تلے دب گئیں

ناران (پی این آئی) ناران میں گلیشئر نے تباہی مچا دی، متعدد ہوٹل گلیشئر تلے دب گئے، برفانی گلیشیئر گرنے سے متعدد ہوٹل منہدم ہو گئے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق وادی کاغان کے مشہور سیاحتی مقام جھیل سیف الملوک جانے والی روڈ پر برفانی گلیشیئر گرنے سے متعدد ہوٹل منہدم ہو گئے ہیں، تاہم ہوٹل اور راستے بند ہونے کی وجہ سے کسی جانی نقصان کا اندیشہ نہیں ہے۔ناران سے سیف الملوک جھیل جانے والی شاہراہ پر برفانی گلیشئر گرنے سے کئی ہوٹل دب گئے ہیں جس سے بعض ہوٹلوں کی عمارتوں کو نقصان بھی پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد شبیر خان نے بتایا کہ ناران کے راستے برفباری کے باعث بند ہیں اس لئے نقصانات کی مصدقہ تفصیلات نہیں مل سکیں، جب تک ٹیم موقع پر نہیں پہنچتی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ صورت حال کے پیش نظر ڈی اے کا ہنگامی اجلاس کل طلب کیا گیا ہے، نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے۔

 

 

 

متاثرین کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔ محمد بشیر خان نے کہا کہ ناران روڈ بحال ہونے کے فوری بعد متاثرہ افراد کی بحالی میں مدد کریں گے ، ناران میں درجنوں ہوٹلز کے گلیشئر کی زد میں آکر تباہ ہونے کی اطلاعات ملی ہیں، تحصیل انتظامیہ اور محکمہ مال کے ساتھ ملکر ابتدائی معلومات لے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close