ڈونلڈ لو کے بیان پر بیرسٹر گوہر کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءبیرسٹر گوہر نے سابق سفیر اسد مجید کا بیان دوبارہ ریکارڈ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے،ڈونلڈ لو کے بیان پر اسد مجید کو اپنا موقف دینا چاہیے، ڈونلڈ لو ان سب چیزوں سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 20 گھنٹے گزر چکے لیکن اسد مجید نے کوئی بیان نہیں دیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کا سائفر پر موقف کل سچ ثابت ہوا ہے ۔ڈونلڈ لو نے تسلیم کیا ہے کہ سائفر کی حقیقت ہی نہیں ہے ۔ جنوبی ایشیا کیلئے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ ڈونلڈلو نے امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں کل بیان دیتے ہوئے تسلیم کیا کہ ہم نے سازش نہیں کی اور سائفر جھوٹا ہے۔امریکا نے فری اینڈ فیئر کا لفظ کبھی استعمال نہیں کیا، اسد مجید کو دوبارہ بیان ریکارڈ کرانا چاہیے، ڈونلڈلو نے کل جو بیان دیا اس پر اسد مجید کو بھی بیان جاری کرنا چاہیے، ڈونلڈلو نے جو کہا وہ جھوٹ ہے ہم اسکی دوبارہ انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close