پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ سے سینیٹ کی اضافی نشستیں حاصل کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی

پشاور (پی این آئی) سینیٹ الیکشن کیلئے تحریک انصاف کی بڑی قانونی چال، خیبرپختونخواہ سے سینیٹ کی اضافی نشستیں حاصل کرنے کیلئے پلان تیار کر لیا۔

 

 

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی نے سینیٹ انتخابات کیلئے حکمت عملی بنالی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخواہ میں حکومتی اراکین کورم کی نشاندہی کرکے اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق اسمبلی اجلاس نہ ہونے پر مخصوص نشستوں کے اراکین حلف نہیں اٹھا سکیں گے، ایوان میں سنی اتحاد کونسل کے 91اور اپوزیشن کے 27اراکین رہ جائیں گے۔سینیٹ کی جنرل نشست پر 17اراکین اسمبلی ایک سینیٹر منتخب کر سکتے ہیں، ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی نشست کیلئے اسکور 72سے کم ہو کر 59اراکین ہوجائے گا، سینیٹ میں خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی 4سیٹیں اپوزیشن کے ہاتھ سے نکل جائیں گی۔ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل 5جنرل، خواتین، ٹیکنوکریٹ کی 2، 2نشستیں آسانی سے جیت جائے گی، سنی اتحاد کونسل کے 85ایم ایز پر 5جنرل نشستوں کو آسانی سے جتوایا جا سکتا ہے۔

 

 

سنی اتحاد کونسل نے سینیٹ کی چھٹی نشست جیتنے کیلئے حکمت عملی تیار کی ہے، سنی اتحاد کونسل کے اراکین پہلی اور دوسری ترجیح پر ووٹ دیں تو چھٹی نشست بھی جیت سکتی ہے، موجودہ حکمت عملی کے تحت اپوزیشن کو صرف ایک جنرل سیٹ ملنے کا امکان ہے،کے پی اسمبلی میں اپوزیشن تقسیم کا شکار ہوئی تو ایک سیٹ بھی ہاتھ سے نکل سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close