اسلام آ باد (پی این آئی) 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی خصوصی پریڈ کی تیاریاں پورے جوش و جذبے سے جاری ہیں۔
یوم پاکستان کی پریڈ میں آذربائیجان اور چین کے فوجی دستے بھی حصہ لینے کے لیے پہنچ چکے ہیں۔آذربائیجان کے فوجی دستوں نے اپنے جذبات کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا برادر ملک ہے اور ہمیں اس خاص موقع پر یہاں آکر ہمیشہ فخر محسوس ہوتا ہے ،گزشتہ روز پہلی ریہرسل اچھی طرح سے مکمل ہونے کے بعد حوصلے بہت بلند ہیں ، آج چینی فوج نے ہمیں جوائن کیا ہیاوریہ سب بہت قابل ہیں اس لیے ہمیں بہت خوشی ہے کہ چین اور آذربائیجان کی افواج بھی پریڈ میں حصہ لے رہی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں