شوال کے چاند کی پیدائش کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ بتا دی گئی

لاہور(پی این آئی) شوال کے چاند کی پیدائش کی تاریخ بتا دی گئی، رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے اختتام پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الفطر کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے پہلے عشرے کا اختتام ہونے پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الفطر کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ جبکہ کروڑوں مسلمان یہ جاننے کیلئے بھی کوشاں ہیں کہ عید الفطر کس تاریخ کو ہو گی۔ اس حوالے سے پاکستان میں ماہرین فلکیات کی پیشن گوئی سامنے آئی ہے۔ ماہرین فلکیات نے اس سال پاکستان میں عیدالفطر 11 اپریل بروز جمعرات کو ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ پاکستانی فلکیاتی ماہرین کے مطابق اس سال رمضان المبارک کا اختتام 30 روزوں کے بعد ہو گا۔ فلکیاتی ماہرین کی رائے میں پاکستان میں شوال کا چاند 10 اپریل بروز بدھ کو نظر آنے کا امکان ہے۔ یوں 9 اپریل یعنی 29 رمضان المبارک کو شوال کا چاند نظر نہ آنے کی صورت میں یکم شوال المکرم یعنی عیدالفطر 11 اپریل بروز جمعرات کو ہو گی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں 29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا تھا۔

 

 

 

جبکہ صرف پاکستان ہی نہیں، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی رمضان المبارک کا 30 روزوں کے بعد اختتام ہونے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے معروف ماہر فلکیات ابراہیم الجروان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر 10 اپریل 2024 بروز بدھ کو ہونے کی توقع ہے۔ یعنی متحدہ عرب امارات میں بھی 29 رمضان المبارک کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ یوں رمضان المبارک کے پورے 30 روزوں کے بعد ہی امارات میں عید الفطر منائی جائے گی۔ جبکہ شوال کے چاند کی پیدائش کی تاریخ اور وقت بھی بتایا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شوال کے چاندکی پیدائش 8 اپریل کو ہو گی، اس روز خلیجی ممالک میں 29 رمضان المبارک ہو گی، اس لیے اس سے اگلے روز خلیجی ممالک میں شوال کا چاند نظر آئے گا۔ صرف خلیجی ممالک ہی نہیں، 9 اپریل کو اسلامی دنیا کے بیشتر حصوں میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان موجود ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close