پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا لگ گیا

لاہور (پی این آئی) تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔

 

 

 

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 کے ضمنی انتخاب کیلئے سکروٹنی کا عمل مکمل کر لیا گیا، حماد اظہر نے بھی اس حلقے کے ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جنہیں مسترد کر دیا گیا۔ مذکورہ حلقے کے ریٹرننگ افسر نے سکروٹنی مکمل کر کے فارم 32 جاری کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی ان کے اشتہاری ہونے کے سبب مسترد کئے گئے، ان کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا سبب بنا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close