اسلام آباد(پی این آئی)عمران خان اور بشریٰ بی بی سے کس نے ملاقات کی؟اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکیل اظہر صدیق کی بانیٔ پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے جیل میں ملاقات کی درخواست نمٹا دی۔جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے درخواست پر سماعت کی۔دورانِ سماعت جیل حکام نے رپورٹ پیش کی ہے۔جیل حکام کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اظہر صدیق کی بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کروا دی گئی ہے۔جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے جیل حکام کی رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں