واشنگٹن ( پی این آئی) سینئر رکن امریکی کانگریس کی امریکی سفیر کو عمران خان سے جیل میں ملاقات کرنے کی ہدایت۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز امریکی نائب وزیر خارجہ ڈونلڈ لو کی امریکی ایوان نمائندگان کی محکمہ خارجہ کی کمیٹی کو دی گئی بریفنگ کے دوران سینئر امریکی رکن کانگریس بریڈ شیرمین نے ڈونلڈ لو کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ پہلے بلے پر اور پھر بلے باز پر پابندی لگا دی گئی، کیا عمران خان کو یک طرفہ عدالتی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا؟۔ڈونلڈ لو نے جواب دیا کہ عمران خان کی گرفتاری اور نو مئی کے مظاہروں کے بعد سے امریکہ نے بڑے پیمانے پر پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن کے رہنماؤں کی گرفتاریوں پر خدشات ظاہر کیے ہیں۔ہم نے فوجی عدالتوں کے استعمال پر تشویش ظاہر کی ہے۔ اس پر امریکی سینئر رکن کانگریس بریڈ شیرمین کہا کہ آپ کو ایک کام کرنے کی ضرورت ہے کہ امریکی سفیر جیل میں عمران خان سے ملاقات کریں، یقینی بنائیں کہ وہ اپنی غیر منصفانہ قید کی داستان بیان کرنے کیلئے زندہ رہیں۔
Congressman @BradSherman raised his concern about “selective prosecution” that had led to Imran Khan being imprisoned. He suggested that the US Ambassador visit Imran Khan in jail and ensure that “he lives to tell the tale” of his unjust imprisonment.
The regime in Pakistan has… pic.twitter.com/VkA08Gg7cq
— PTI USA Official (@PTIOfficialUSA) March 20, 2024
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں