سعودی عرب نےدرجنوں پاکستانی نرسوں کو ڈی پورٹ کر دیا، وجہ کیا بنی؟

ویب ڈیسک(پی این آئی)سعودی حکومت نےدستاویزات کی تصدیق میں جعلسازی ثابت ہونے پر 100 کے قریب پاکستانی نرسوں کو ڈی پورٹ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نرسوں کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا گیا جب سعودی حکومت کو معلوم ہواکہ بھرتیاں کرنے والی نجی فرم نے متعدد نرسوں کیلئے ایک ہی تصدیقی رپورٹ جمع کروا دی ۔ اہل ہونے کے باوجود نرسیں ایک سکینڈل کا شکار ہوئیں جس میں ان کی اسناد کی جعلی آن لائن تصدیق شامل تھی۔سعودی حکام نے نرسوں کے دستاویزات کی آن لائن سکریننگ کی جس دوران جعلسازی کا پردہ فاش ہوا تو انہیں واپس وطن بھیج دیا گیا ۔واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد وزارت اوورسیز پاکستانیز نے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا فیصلہ کیا۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد مقامی حکام نے راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ریکروٹر کا لائسنس معطل کر دیا اور اسے بلیک لسٹ بھی کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close