گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی پر حملے کی تفصیلات سامنے آگئیں

راولپنڈی (پپی این آئی) گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی میں حملے کے دوران 8 دہشتگرد ہلاک اور 2 جوان شہید ہو گئے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا کہ گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی میں 8 دہشت گردوں نے داخل ہونے کی کوشش کی جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، بروقت کارروائی کے سبب تمام 8 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز قبضے میں لے لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار دہشت گردوں سے فائرنگ تبادلے کے دوران شہید ہو گئے، 35 سالہ سپاہی بہار خان کا تعلق ڈی جی خان اور 28 سالہ سپاہی عمران علی کا تعلق خیر پور سے ہے۔ فورسز بلوچستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close