پاکستان نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی یقین دہانی کرادی

اسلام آباد(پی این آئی) آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بجلی وگیس کی قیمتیں بروقت بڑھانے کا وعدہ کیا ہے۔

 

 

 

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)نے پاکستان کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے کے بعد اپنے جاری کردہ اعلامیے میں کہا ہے کہ پاکستان نے توانائی کی قیمتیں بڑھا کر گردشی قرض میں اضافہ روکنے کا عزم ظاہرکیا ہے۔مہنگائی میں کمی کیلئے اسٹیٹ بینک نے شرح سود برقرار رکھنے کا کہا ہے جب کہ اسٹیٹ بینک غیر ملکی کرنسی مارکیٹ میں شفافیت رکھے گا۔ پاکستان کی معاشی اور مالی صورت حال میں بہتری آئی ہے اور بہتر پالیسی مینجمنٹ کے باعث معاشی گروتھ اور اعتماد بحال ہوا ہے۔آئی ایم ایف اعلامیے میں مزید کہاگیا ہے کہ پاکستانی حکام ٹیکس بیس میں اضافے پر کاربند ہیں۔ اقتصادی کمزوریوں سے نمٹنے کیلئے جاری پالیسی اور اصلاحات کی ضرورت ہے۔ اس سال ترقی معمولی رہنے کی توقع اورافراط زر ہدف سے کافی زیادہ ہے۔

 

 

 

 

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ پرائمری بیلنس 401 ارب روپے اور پرائمری بیلنس معیشت کا 0.4 فیصد رہے گا۔خیال رہے کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کامیاب ہوگئے۔آئی ایم ایف حکام اور پاکستانی حکومت کے درمیان مذاکرات سے متعلق جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کا اسٹاف لیول معاہدہ طے پا پا گیا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کا معاہدہ ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے۔ معاہدے کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے کی ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے آئندہ ماہ 1.1 ارب ڈالر کی قسط ملے گی۔

 

 

آخری قسط ملتے ہی 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہو جائے گا۔اعلامیے میں مزید کہاگیا ہے کہ قرض پروگرام کیلئے بھی باقاعدہ مذاکرات آئندہ ماہ شروع ہوں گے جس کیلئے ایف بی آر نے خصوصی ریونیو پلان تیار کرلیا ہے۔آئی ایم ایف کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے آئی ایم ایف اہداف پر بروقت عمل کیا گیا، پاکستان نے ادارہ جاتی اصلاحات اور ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے اقدامات کئے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close