صدرِ مملکت نے سپریم کورٹ کے جج کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) صدر مملکت آصف زرداری نے مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

 

 

 

وزارت قانون نے سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہر نقوی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی کو جوڈیشل مِس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ مظاہر نقوی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن تمام متعلقہ اداروں اور وزارتوں کو بھجوا دیا گیا۔ مظاہر نقوی کے بطور جج مستعفی ہونےکا نوٹیفکیشن بھی واپس لےلیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں