بزرگ سیاستدان کا انتقال ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (پی این آئی) ڈی آئی خان میں بزرگ سیاستداں ثناء اللّٰہ خان میاں خیل طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

 

 

 

تفصیل کے مطابق ثناء اللّٰہ خان رکنِ صوبائی اسمبلی احسان اللّٰہ میاں خیل کے والد، رکنِ قومی اسمبلی فتح اللّٰہ میاں خیل اور قیضار خان میاں خیل کے بڑے بھائی تھے۔مرحوم ثناء اللّٰہ خان میاں خیل 5 مرتبہ رکنِ صوبائی اسمبلی اور کئی بار صوبائی وزیر رہ چکے ہیں۔ثناء اللّٰہ خان میاں خیل کی تدفین آبائی گاؤں گنڈی عمر خان میں کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close