اسلام آباد(پی این آئی)سپریم کورٹ نے نیشنل بینک کے ساڑھے 11ہزار پنشنرز کو پنشن ادا کرنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نظرثانی درخواست خارج کردی۔
سپریم کورٹ نے کہاہے کہ نیشنل بینک ریٹائرڈ ساڑھے11ہزارملازمین کو پنشن کی مد میں 60ارب روپے ایک ماہ میں ادا کرے۔جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،پنشن ادائیگی کے فیصلے کے خلاف نیشنل بینک نے سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کی تھی،سپریم کورٹ نے 6سال بعد نظرثانی درخواست خارج کردی ، ملازمین کو پنشن دینے کا فیصلہ برقرار رکھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں