اہم شہر شدید دھماکوں سے لرز اُٹھا، دہشتگردوں کی فائرنگ، سیکیورٹی فورسز بھی پہنچ گئیں

گوادر(پی این آئی) بلوچستان کے علاقے گوادر میں فش ہاربر کمپلیکس شدید دھماکوں سے گونج اٹھا، دھماکوں کے بعد شدیدفائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ،جی پی اے کمپلیکس میں مسلح دہشتگردوں نے داخل ہوتے ساتھ ہی اچانک حملہ کر دیاجس کے بعد شدید فائرنگ اور وقفے وقفے سے دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

 

 

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میںلیکرآپریشن شروع کردیاہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مزید نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔ کمپلیکس کے اندر دہشت گردوں نے پوزیشنیں سنبھالی ہوئی ہیں۔ گوادر پورٹ اتھارٹی میں دھماکوں کے بعدپولیس حکام کا کہنا ہے کہ گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔سکیورٹی فورسزکا آپریشن جاری ہے، کمپلیکس کے اندر دہشت گردوں نے پوزیشنیں سنبھالی ہوئی ہیں اور شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ گوادر میں دہشت گردوں کے حملے کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار کی جانب سے جوابی کارروائی جاری ہے جب کہ صورتحال پر قابو پانے کیلئے مزید نفری کو طلب کر لیا گیا ہے۔فائرنگ اور دھماکوں کا سلسلہ آدھے گھنٹے سے زائد سے جاری ہے۔پورٹ اتھارٹی کمپلیکس میں پورٹ اتھارٹی کے ملازمین کی فیملیز رہائش پذیر ہیں جبکہ سرکاری اداروں کے دفاتر بھی واقع ہیں۔

 

 

ریسکیو اہلکار بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں ۔انتظامیہ نے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک تقریبا10دھماکوں کی آواز سنی جا چکی ہے ۔گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی تعداد تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close