رشوت مانگنے والے کے سر پر اینٹ ۔۔۔ علی امین گنڈاپور کا دبنگ اعلان

پشاور(پی این آئی)رشوت مانگنے والے کے سر پر اینٹ ۔۔۔ علی امین گنڈاپور کا دبنگ اعلان۔۔۔وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے صوبے کے عوام سے کہا ہے کہ رشوت مانگنے والے افسر کے سر پر اینٹ مارو اور نام میرا لو۔گاؤں سید علیاں میں خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے یہ بات کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ رشوت لینے اور دینے والا دونوں دوزخی ہیں، مجھ سے کبھی شکایت نہ کریں کہ فلاں شخص رشوت مانگ رہا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ رشوت مانگنے والے کے سر پر اینٹ مار کر اس کے بیٹے کو کہو کہ آپ کے والد کو جہنم سے بچایا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام غیرت کریں اور رشوت خور کو موقع پر سزا دیں، نہ خود جہنمی بنو اور نہ مجھے بناؤ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close