بانی پی ٹی آئی نےسپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)بانی پی ٹی آئی نےسپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔۔۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عام انتخابات 2024میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے حاضر سروس ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، جوڈیشل کمیشن عام انتخابات کا آڈٹ اور اس کے بعد آنے والے نتائج کا آڈٹ کرے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ملک میں بننے والی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو فوری کام سے روکا جائے،جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close