پاکستان اور آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق اہم خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذکرات مکمل ہو گئے ہیں جس کے بعد وزارت خزانہ نے مذاکرات کی کامیابی کا عندیہ دیدیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کےتحت آخری اقتصادی جائزہ مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے ، آئی ایم ایف کی جانب سے آج ہی اعلامیہ جاری کیے جانے کا امکان ہے جبکہ وزارت خزانہ کے حکام نے مذاکرات کی کامیابی کا عندیہ دے دیا ہے ۔اس سے قبل وزارت خزانہ ذرائع کا کہناتھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز سے اختتام کی طرف بڑھ رہے ہیں، مذاکرات کی کامیابی میں کوئی ڈیڈلاک یا رکاوٹ نہیں ہے۔

اس سے قبل ابتدائی شیڈول کے مطابق یہ مذاکرات 18 مارچ کو مکمل ہونا تھے لیکن اس میں ایک روز کی توسیع کی جس کے باعث آج بھی بات چیت جاری رہی ۔آج ہونے والے مذاکرات میں آئی ایم ایف مشن کےساتھ لیٹرآف انٹینٹ پربات چیت ہوئی جبکہ میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کے مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی، مذاکرات کی کامیابی پرپاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close