اسلام آباد(پی این آئی)شاہد خاقان عباسی نے تجویز دی ہے کہ سپریم کورٹ پریزائڈنگ آفیسرز کو بلائے اور فارم 45کے بارے میں قرآن پر حلف لے، الیکشن متنازع ہوچکے ہیں، مسئلے کا حل ہی نکالنا ہے تو پھر حل یہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ ایک دن سب عوام پھٹ پڑیں گے ، الیکشن ٹھیک نہیں ہوئے،انہیں الیکشنز کو لے کر عوام ایک دن پھٹ پڑیں گے،رزلٹ کو قبول نہیں کیا جارہا ،الیکشن متنازع ہوچکے ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اس جھگڑے کا حل یہی ہے کہ سپریم کورٹ پریزائڈنگ آفیسرز کو بلائے اور فارم 45کے بارے میں قرآن پر حلف لے،پوچھیں کہ یہ فارم 45آپ کا ہے یا نہیں ،مسئلے کا حل ہی نکالنا ہے تو پھر حل یہی ہے۔انہوں نے کہاکہ جب سب مل کر بیٹھیں گے تو نئے الیکشن پر بات ہوگی ۔اگر الیکشن نہیں ہوسکتے تو ان کو ہی درست کرلیں ،سپریم کورٹ حل نکال سکتی ہے،اگر ایسا نہیں ہوتا تو یہ حکومت نہیں چل سکتی ،ویسے بھی اس میں صلاحیت نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں