گزشتہ حکومتوں میں کرپشن سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(پی این آئی)وزیرخزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت میں صحت کارڈ کو سیاست کارڈ کی طرح استعمال کیا اور بڑی کرپشن کی گئی، موجودہ حکومت صحت کارڈ سے کرپشن ختم کرکے شفافیت لائے گی، پنجاب کا بجٹ تینوں صوبوں سے سرپلس نظرآئے گا، بجٹ میں تنخواہوں اور پینشن پر کوئی کٹ نہیں لگایا جائےگا۔

آئندہ تین ماہ کے بجٹ میں 299ارب روپے ترقیاتی مقاصد کے لیے مختلف کئے گئے ہیں جن میں سے 15 فیصد روڈز کے لیے مختص ہیں ۔ پنجاب کا بجٹ تینوں صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ سرپلس ہے۔ “رمضان نگہبان” کی شکل میں پنجاب کے غریب عوام کے لیے تاریخ کا سب سے بہترین پیکج متعارف کروایا۔ ریاست مدینہ کی طرز پر مستحقین کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچایا گیا۔مستقبل میں بھی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کی تکمیل کریں کرتے ہوئے ایسے ہی اقدامات متعارف کروائے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close