موجودہ حکومت کی مدت سے متعلق بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پانچ مہینے بھی پورے کرلے تو بڑی بات ہوگی۔

انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت دیکھ کر لگا کوئی خاص کیس نہیں، اب انشاء اللہ کیس کا فیصلہ ہمارے حق میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت پی ٹی آئی میں اختلافات کی باتیں صرف میڈیا تک ہیں ہم متحد ہیں، صرف پی ٹی آئی کو ہی نہیں ہم دیگر جماعتوں کو بھی اکٹھا کررہے ہیں، ملک کو آئین قانون کے مطابق چلانے کیلئے جدوجہد کرنی پڑے گی، موجودہ حکومت 5 مہینے بھی پورے کرلے تو بڑی بات ہوگی۔ اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سائفر کیس میں ریمانڈ بیک نہیں ہوسکتا، پراسیکیوشن کو بار بار موقع دیا گیا مگر وہ ناکام رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close