گاڑی مالکان کیلئے اچھی خبر آگئی

لاہور(پی این آئی)ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈپارٹمنٹ نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے عمل کو ہموار اور آسان بنانے کے لیے لاہور میں ’موبائل کار ‘ رجسٹریشن کی سہولت شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد رہائشیوں کو براہ راست ان کی دہلیز پر رجسٹریشن کی خدمات پیش کرکے ان کی سہولت کو بڑھانا ہے۔لاہور میں پنجاب ایکسائز موبائل رجسٹریشن سروس نے رہائشیوں کو براہ راست رجسٹریشن کی خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کا آغاز آج جناح لائبریری پارکنگ لاٹ سے کر دیا گیاہے ،19 مارچ کو باغ جناح لائبریری پارکنگ میں ابتدائی سیشن کے بعد، سروس 20 مارچ کو لبرٹی چوک گلبرگ اور پھر 21 مارچ کو فورٹریس سٹیڈیم لاہور کینٹ میں دستیاب ہوگی۔22 مارچ کو موبائل رجسٹریشن سروس ایک بار پھر جوہر ٹاؤن مولانا شوکت علی روڈ کار مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں