پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتیں کنفرم

اسلام آباد (پی این آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے تھانہ کوہسار میں درج مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتیں کنفرم کر دیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی تھانہ کوہسار میں درج مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے ضمانت کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے شعیب شاہین، علی بخاری، خالد خورشید اور عامر مغل کی ضمانت کنفرم کر دی ،سمابیہ طاہر، ایاز امیر، شیر افضل مروت، ملک تیمور اسلم کی ضمانتیں بھی کنفرم کردی گئیں،پی ٹی آئی رہنماؤں کی پانچ پانچ ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں کنفرم کی گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close