رواں سال رمضان 29دنوں پر مشتمل ہوگا یا 30 دنوں پر؟ پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اس مرتبہ رمضان المبارک کے 30 روز ے ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں عید الفطر 11 اپریل کو ہونے کا امکان ہے جس کا مطلب ہے کہ رمضان المبارک 30 روز پر مبنی ہو گا ۔ یاد رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 12 مارچ سے ہوا ہے جس کے بعد شوال کا چاند 10 اپریل کو نظر آ سکتاہے ۔اگر رمضان المبارک 29 روز کا ہوتاہے تو عید الفطر 10 اپریل کو ہو گی جس سے پاکستانیوں کو 5 چھٹیاں ملنے کا امکان ہے ۔یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں عید کی تعطیلات 29 رمضان سے 3 شوال تک ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس برس رمضان کا مہینہ 30 دن کا ہونے کا قوی امکان ہے۔

اگر ایسا ہوا تو 29 رمضان سے 3 شوال کی چھٹیاں 6 دن کی ہوجائیں گی کیونکہ 3 شوال ہفتے کو ہوگی اور اگلے روز اتوار کو بھی ہفتہ وار تعطیل ہوگی اور اگر رمضان 29 دن کا ہوا تو یہ چھٹیاں 4 دن کی ہوں گی جس کا امکان بہت کم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close