جنرل قمر باجوہ اور جنرل فیض حمید کو نوٹسز جاری، اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑی خبر

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔

ایف آئی اے میں مقدمہ اندراج کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کی گئی، ہائیکورٹ نے ایف آئی اے، قمر جاوید باجوہ اور فیض حمید کو نوٹسز جاری کردیئے، صحافی جاوید چوہدری اور شاہد میتلا نیپرا کو بھی نوٹسز جاری، ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس۔ قمر جاوید باجوہ ، فیض حمید اور دیگر کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق 25 مارچ کو سماعت کریں گے۔ یاد رہے یہ درخواست گزشتہ سال اکتوبر میں دائر کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں