بیرسٹر گوہر کا سنی اتحادکونسل سے اتحادسے متعلق اہم بیان

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل سے اتحاد درست فیصلہ تھا اور ہم فیصلے پر قائم ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ اپنی اپنی رائے میں اختلاف ہوجاتا ہے، کچھ لوگ فیصلہ سازی میں ساتھ نہیں تھے نہ ہی وہ پس منظرجانتے تھے۔گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کے بیانات کو پارٹی کے بیانات مان سکتے ہیں ، وہ ہمارے ایم این اے ہیں، اگر وہ کہتا ہے غلطی ہوئی تو یہ اسکی رائے ہے ، اسکی نظر میں غلطی ہوئی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہماری کور کمیٹی 3 مرتبہ ملتی ہے ، یہ نہ تو ن لیگ میں ہے نہ ہی پیپلزپارٹی میں ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کی اچھائی ہے کہ وہ اپنی عوام کیلئے وزیر اعظم کے پاس آیا، وزیر اعلیٰ کے پی کا وزیراعظم کے ساتھ بیٹھنا ضروری تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں