حکومت کیساتھ مذاکرات ہوں گے یا نہیں؟ پی ٹی آئی نے فیصلہ سنا دیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل شوکت محمود بسرا کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارا مینڈیٹ واپس نہیں کرتے اس وقت تک حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشوکت بسرا کا کہنا تھا کہ فارم سینتالیس سے آنے والے جعلی خواجہ آصف اور عطاء تارڑ شہدا کو سیاست کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف لندن سے آئے وزیر اعظم بنے عوام نے ان کے طوطے اڑا دیئے، نواز شریف ڈاکٹر یاسمین راشد سے ہارے ہوئے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر الیکشن ایسا ہی کروانا تھا تو کیوں اتنا پیسہ لگایا ، بانی پی ٹی آئی کسی ڈیل پر یقین نہیں رکھتے ، وزیر اعظم اور چیف منسٹر پنجاب جعلی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں