سینیٹ انتخابات، فیصل جاوید کیلئے بُری خبر آگئی

    اسلام آباد (پی این آئی)سینیٹ انتخابات کےلیے تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کردیا گیا۔

    میاں عزیز الدین نامی شہری نے اعتراضات سے متعلق درخواست ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرادی۔درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ فیصل جاوید نے صوابی میں 2 کنال اراضی ظاہر نہیں کی اور 25 تولہ سونےکی قیمت بھی کم بتائی۔فیصل جاوید کے والد کے انتقال کے بعد اراضی اُن کی ملکیت ہے، اس لیے پی ٹی آئی امیدوار کو سینیٹ انتخابات کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔

    تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close