پی ٹی آئی ختم ہوچکی، عمران خان کی سیاست میں واپسی ممکن نہیں

فیصل آباد (پی این آئی) مسلم لیگ نواز کے رہنما راجہ ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے لئے یوسف رضا گیلانی پاکستان پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے مشترکہ امیدوار ہوں گے جبکہ بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کی سیاست میں واپسی ممکن نہیں۔

(ن) لیگی رہنما راجہ ریاض کا اپنے حالیہ بیان میں کہنا تھا کہ چیئرمین سینٹ کا فیصلہ پہلے سے ہو چکا ہے اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ( ن) کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن )اور پیپلز پارٹی چیئرمین سینٹ کے لئے مشترکہ امیدوار لائیں گی اور یوسف رضا گیلانی کو دونوں جماعتیں ووٹ دیں گی۔ چیئرمین سینیٹ کا فیصلہ وزیراعظم اور صدر کے فیصلے کے ساتھ ہی ہوگیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ طلال چودھری کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ نہ دے کر سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ میرے سامنے ہوا۔راجہ ریاض نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ سنی اتحاد کونسل نے پی ٹی آئی کے ساتھ دھوکا کیا اور انکی 80 نشستیں ضائع کروائیں، پی ٹی آئی ختم ہوچکی، عمران خان پر سنگین مقدمات کے باعث ان کی سیاست میں واپسی ممکن نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close