اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس میں رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے متنازعہ بیان دینے پر اراکین سے معذرت کرلی۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت اجلاس میں کور کمیٹی ممبران نے شیر افضل مروت اور بیرسٹر علی ظفر کو متنازعہ بیان دینے سے منع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ متنازع بیان سے پارٹی کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت نے کور کمیٹی کے ممبران کو آئندہ کوئی بھی متنازعہ بیان نہ دینے کی یقین دہانی کروائی اور حالیہ متنازعہ بیان پر انہوں نے ممبران سے معذرت کی۔میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ مرکز اور صوبوں میں بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے ،پہلا جلسہ اسلام آباد میں 30 مارچ کو ہوگا۔جو بھی آئندہ فیصلے ہوں گے وہ کور کمیٹی کے ذریعے ہی ہوں گے، پنجاب، سندھ ، خیبر پختونخوا کے اراکین بھی آئندہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز کی سماعت کے دوران عدالتوں میں پہنچیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں