عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی

کراچی(پی این آئی)کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے عید کے کپڑوں کی سلائی پر ہوئے جھگڑے کے دوران قتل کے مجرمان کو عمر قید کی سزا سنادی۔

ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کراچی ساوتھ کی عدالت میں لیاری کلری میں عید پر کپڑوں کی سلائی کےلئے جھگڑے میں قتل کے معاملے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر تین مجرموں کو عمر قید کی سزا سنادی، مجرموں میں درزی اور اسکے دو بیٹے شامل ہیں۔مجرموں پر مجموعی طور پر 6، 6 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close