فیصل واوڈا کس پارٹی کو جوائن کرنے جارہے ہیں؟ خود ہی بتا دیا

کراچی (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی کو جوائن نہیں کر رہا، آزاد سیزن چل رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو فیصل واوڈا نے کہاکہ انتخابات میں شفافیت تو 75سال سے سوالیہ نشان ہے،آزاد ہوں اور آزاد ہی آؤں گا، ہار اور جیت عزت کیساتھ قبول کرنی چاہئے،ان کاکہناتھا کہ میں نے ضرور کہا آصف زرداری کے بیٹے جیسا ہوں،آصف زرداری نے مجھے بیٹے کی طرح مخاطب کیا۔فیصل واوڈا نے کہاکہ ابھی تک کسی کو جوائن نہیں کر رہا، آزاد سیزن چل رہا ہے،میں ایک ہی پارٹی میں آیا تھا، جس میں 15سال کام کیا،جب پارٹی اور بانی پی ٹی آئی آسمان سے باتیں کررہے تھے تو مجھے نکال دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close