ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(پی این آئی) ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ۔۔۔لاہور ہائیکورٹ نے مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ لاہور ہائیکورٹ میں راسخ الٰہی، تحریم الٰہی سمیت دیگر کی ضمانتیں خارج کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی،عدالت نے مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،عدالت نے سماعت عید کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close