پاکستان میں ایکس کی بندش، بین الاقوامی تنظیم بھی میدان میں آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حکومت سے سماجی رابطے کی سائٹ’’ایکس‘‘ کی بحالی کا مطالبہ کر دیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام سماجی رابطے کی سائٹ ایکس کو فوری بحال کریں،ایکس کی بندش مختلف سیاسی جماعتوں کی رائے کو دبانے کی کوشش ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مزید کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سائٹس کی بندش آزادی اظہار کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان بھر میں 17فروی سے سوشل میڈیا سائٹ ایکس کی سروس بند ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close