اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے تمام سیاسی جماعتوں سے قومی مقصد کےلیے تعاون مانگ لیا۔
ظفروال میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ تمام جماعتیں سیاسی مفادات چھوڑ کر قومی مقصد کےلیے تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ کولیشن گورنمنٹ کو ایک غیر معمولی مینڈیٹ ملا ہے، قوم نے فساد، انتشار اور جھوٹ کی سیاست مسترد کردی۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے جھوٹا پروپیگنڈا کر کے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔اُن کا کہنا تھا کہ معاشی اور اقتصادی چیلنجز کےلیے سیاسی استحکام ضروری ہے۔احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ ہم مرکز میں بھی پاکستان کی معیشت کو جدید بنیادوں پر کھڑا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بہترین ہنر دیں گے، روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں